Saturday, December 16, 2017

سنی لیون نے پرفارم کیا تو اجتماعی خودکشی کرلیں گے، ہندو انتہاپسندوں کی دھمکی

ممئی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر سنی لیون نےنیو ائیر نائٹ میں پرفارم کیا تو وہ اجتماعی خودکشی کرلیں گے۔
نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون گزشتہ دو سالوں سے بھارتیوں کی انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پسندیدہ شخصیت رہی ہیں۔ سنی لیون کی بے تحاشہ مقبولیت کے باعث وہ فلمساز، پروڈیوسرز اور شو آرگنائزرز  کی پہلی پسند ہیں اور فلموں میں رقص کرنے یا کسی شو میں پرفارم کرنے کے لیے انہیں ہی پیشکش کی جاتی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے موجود ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نئے سال کے موقع پر بھارتی شہر بنگلور میں مانیتا ٹیک پارک میں ’سنی نائٹ ان بنگلورو2018‘ کے نام سے منعقد کیے جانے والے شو میں پرفارم کرنے والی ہیں تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا سینا نامی گروپ نے مانیتا ٹیک پارک کے باہر بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ سنی لیون شو میں نامناسب لباس پہن کر پرفارم کریں گی جو ناقابل برداشت ہے کیونکہ یہ مقامی ثقافت سے میل نہیں کھاتا اور ہمارے تمدن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تنظیم کے سربراہ ہریش کا کہنا ہے کہ ہم سنی لیون کے مختصر کپڑے پہننے کے سخت خلاف ہیں۔ لیکن اگر سنی لیون ساڑھی پہن کر شو میں حصہ لیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں بلکہ ہم بھی ان کا شو دیکھنے جائیں گے۔ سنی لیون کا ماضی اچھا نہیں اور ہم ایسے لوگوں کاحوصلہ نہیں بڑھا سکتے یہاں تک کہ اگر سنی لیو ن نے 31 دسمبر کو شو میں چھوٹے کپڑے پہن کرپرفارم کیا تو ہم سب خودکشی کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے۔دوسری جانب شو انتظامیہ نے سنی لیون کے قابل اعتراض اور مختصر لباس میں شو میں حصہ لینے کی خبروں کی تردید کی ہےاور کہا ہے کہ پروگرام بنگلوراور کناڈاکی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنی لیون زیادہ پیسوں کی پیشکش کے باوجود ایسے بہت سے شو کرنے سے انکار کرچکی ہیں لیکن انہوں نے ہمارے شو میں پرفارم کرنے کے لیے اس لیے ہاں کہا ہے کہ انہیں بنگلور اور حیدرآباد میں پرفارم کرنا پسند ہے۔ شوانتظامیہ نے احتجاج کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ائیر پارٹی مکمل طور پرایک فیملی شو ہے۔
ادھر کرناٹکاکی ریاستی حکومت نے بھی سنی لیون کے شیڈول شو کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ریاست کے وزیر داخلہ راما لنگا ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ایسے کسی بھی شو کی اجازت نہیں دے سکتی۔
واضح رہے کہ یووا سینا نے رواں ہفتے کی ابتدا میں اس شو کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شو منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ سب اجتماعی خود کشی کرلیں گے۔

Fariha Taj

0 comments: