Sunday, December 17, 2017

شاہ رخ خان جیسی یہ چیز کسی اور پاس کے نہیں،کرینہ کپور نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر سیف علی خان کے گال بھی لال ہوجائیں گے

ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ کی ’’ بے بو‘‘ کرینہ کپور نے کہاہے کہ شاہ رخ خان سب سے زیادہ رومانوی اداکار ہیں اور ان جیسی عادتیں اور ہنرکسی کے پاس نہیں ہے ۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان اورکنگ شاہ رخ خان ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ توکرینہ کا کہنا تھا کہ کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں۔ جب آپ دنیا کے کسی کونے پرجائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکارشاہ رخ خان ہی آئیں گے۔کرینہ کپورنے مزید کہا کہ شا ہ رخ خان اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے، ان کی ایمانداری، لوگوں سے محبت کرنے کے جذبے اورخوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا، یہ عادتیں اورہنرکسی اوراداکار کے پاس نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں، جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: