Thursday, December 14, 2017

شوہر کوقتل کرنے کے بعد فلمی منصوبہ ناکام

بھارت میں اپنی نوعیت کی انوکھی گرفتاری سامنے آگئی۔ پولیس نے ایک جوڑے کو گرفتارکیا جس پرعورت کے شوہر کو قتل کرنے کے بعد ملزم مرد پر پلاسٹک سرجری کے ذریعے مقتول کی جگہ لینے کا الزام ہے۔
جنوبی بھارتی ریاست تلینگانہ میں ایک عورت نے اپنے دوست کی مدد سے شوہر کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا۔ دونوں نے مل کر سواتی ریڈی نامی خاتون کے شوہر کو قتل کردیا جس کے بعد عورت نے ڈرامہ رچایا کہ اس کے شوہر پر تیزاب پھینک دیا گیا ہے جس سے اس کی شکل مسخ ہوگئی۔
دونوں نے مل کرخاتون کے شوہر سودھاکر ریڈی کو 26 نومبرکو قتل کیا اور لاش ٹھکانے لگا دی، 28 نومبرکوخاتون کے شریک جرم دوست راجیش اجکولوکوتیزاب پھینکنے کے بعد اسپتال میں داخل کروایاگیا اورخاتون نے سسرال والوں کو اطلاع دی کہ میرے شوہرپرتیزاب سے حملہ کردیاگیا ہے۔
بہو کے اطلاع دینے پر سودھاکر کے گھروالوں نے کہانی کو سچ تسلیم کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے علاج کے لیے سواتی کو 5 لاکھ روپے دیے لیکن جب مقتول سودھاکر کا بھائی اسے دیکھنے کے لیے اسپتال گیا تو اسے شک ہوگیا کہ شخص میرا بھائی نہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم اجیش پر اس وقت شک کیا گیا جب اسے مٹن سوپ پیش کیا گیا تو اس نے کہا کہ وہ سبزی خور ہے جبکہ خاتون کاشوہر گوشت کھاتا تھا۔
مقتول کے بھائی نے پولیس کو اطلاع کی جس پر اسپتال کے بیڈ پر لیٹے راجیش اجکولو کے فنگرپرنٹس کے لیے تو انہیں مخلتف پایا۔ معاملہ کھلنے پر خاتون نے اعتراف جرم کرلیا کہ ان دونوں نے مل کرسودھاکرکو قتل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا خیال تھا کہ سرجری کے بعد اجیش کی شکل ملزمہ کے شوہر جیسی کرالی جائے گی۔
مقتول کے بھائی نے دونوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروادیا ہے جس کے تحت خاتون کو گرفتارکرلیاگیا جبکہ ملزم راجیش کو علاج کے بعد دھرلیا جائے گا۔ سماء

Fariha Taj

0 comments: