Tuesday, December 12, 2017

کوہلی اور انوشکا کے’’ خوابوں کا محل ‘‘کس شہر میں ہے ؟اور اس کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کی جانب سے ممبئی کے ساحل کے قریب خریدے گئے 34 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ میں منتقل ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے گزشتہ سال ممبئی کے مہنگے ترین اپارٹمنٹ’’ سی فیس اپارٹمنٹ ‘‘میں 34 کروڑ روپے میں اپنے سپنوں کا گھر خریدا تھا جس میں وہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ رہائش پذیر ہوں گے۔دونوں کا فلیٹ 5 بیڈرومز پر مشتمل ہے جس کا رقبہ 7 ہزار 171 اسکوائر فٹ ہے اور یہ عمارت کے 35 ویں فلور پر واقع ہے جہاں سے سمندر کا خوبصورت نظارہ باآسانی کیا جاسکے گا۔
ڈویلپرز کی جانب سے کوہلی کو فلیٹ کا قبضہ 2018 میں دیا جائے گا جبکہ اسی اپارٹمنٹ میں ان کے دوست یوراج سنگھ نے بھی 29 ویں فلور پر فلیٹ خرید رکھا ہے۔یاد رہے کہ جب ویرات کوہلی نے یہ فلیٹ بْک کرایا تھا تب سے ہی یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ انہوں نے یہ فلیٹ اپنے اور انوشکا شرما کے لیے خریدا ہے جو کہ اب سچ ثابت ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھے، ان دونوں کی شادی اٹلی میں ایک پرفضا مقام پر ہوئی جس میں دونوں قریبی دوست اور رشتے دار شریک تھے۔

Fariha Taj

0 comments: