Wednesday, December 20, 2017

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پر بھارتی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جوڑے کو یقین نہیں آئے گا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی تو اٹلی میں انجام پائی مگر شادی کی ریسپشن کا انتظام بھارت میں کیا گیا ہے، اس حوالے سے جوڑا اٹلی سے وطن واپس پہنچ گیا ہے اور لوگوں سے مبارکبادیں اور نیک تمنائیں وصول کر رہا ہے، کوہلی اور انوشکا نیک تمنائیں اور مبارکباد سمیٹنے کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندرد مودی کے پاس بھی پہنچ گئے ۔

اس جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑے لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو سب شرم سے پانی پانی ہو گئے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”فیس بک“ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا ہے، تصویر میں کوہلی اور مودی ایک پیکٹ پکڑے ہوئے ہیں جو کہ بظاہر شادی کی ریسپشن کا کارڈ نظر آرہا ہے مگر بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے انوشکا اور کوہلی کے لئے شادی کا ایک تحفہ ہو سکتا ہے، تاہم نریندر مودی نے تصویر کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں شادی کی مبارکباد دی ہے۔

Fariha Taj

0 comments: