Monday, December 11, 2017

”ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی شدہ ہیں اور ان کی شادی ۔۔۔“ شادی کب ہوئی تھی ؟بھارتی صحافی نے سب سے بڑا دعویٰ کر دیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمااور ویرات کوہلی کی شادی کے حوالے سے ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑا پہلے سے شادی شدہ ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جہاں ایک جانب دونوں ستاروں کے مداح انتظار کررہے ہیں کہ شادی کے جوڑے میں دلہا اور دلہن کیسے نظرآئیں گے، وہیں دوسری طرف بھارت کے ایک اسپورٹس صحافی نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کرکے ہنگامہ مچادیا ہے کہ انوشکا اور ویرات پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں کی شادی کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیاجائے گا۔ جب کہ انوشکا اور ویرات نے اس حوالے سے کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق صحافی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ہفتے کے روز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور بہت جلد باقاعدہ یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ستارے شادی کے لیے ہی اٹلی گئے ہیں جہاں شادی بورگو فینو چیٹو قلعے میں پنجابی انداز میں انجام پائے گی۔ ولا میں 22 کمرے ہیں جن میں 44 مہمانوں کی گنجائش ہے۔

Fariha Taj

0 comments: