اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف میزبان عامر لیاقت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی ویژن پروگرام کرنے پر پابندی لگا دی ۔اسلام آباد ہائی کو رٹ میں شہری نے عامر لیاقت کے خلاف درخواست پر دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عامر لیاقت نے میڈ یا پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے نا اتفاقی اور نفرت پھیلائی ۔درخواست گزار نے الزام لگا یا کہ عامر لیاقت نے کئی سال”عالم آن لائن“کو معاشرتی اور مذہبی تقسیم کے لیے استعمال کیا،عامر لیاقت نے اپنے پروگراموں میں متعدد بار کفر کے فتوے دئیے جس سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ عامر لیاقت نے اپنے پروگراموں میں کئی بار پاکستانی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے پیمرا نے ان پر پابندی لگائی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عامر لیاقت پر الیکٹرانک میڈ یا ،سوشل میڈ یا اور پرنٹ میڈ یا کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے پاس کوئی بھی اسلامی ڈگری نہیں ہے پھر بھی اپنے آپ کو عالم کہلواتے ہیں۔اس موقع پر معزز جج نے عبوری حکم دیتے ہوئے عامر لیاقت پر پابندی لگا دی اور اس حوالے سے مرکزی حکومت ،پیمرا ،پی ٹی اے اور عامر لیاقت سے جواب طلب کر کے سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی ۔
Wednesday, December 13, 2017
Fariha Taj rashida rasheed
0 comments: