Monday, December 11, 2017

اداکارہ میرا کو شادی سے روکنے کے لئے دائر درخواست ہائی کورٹ سے واپس لے لی گئی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )عتیق الرحمن نے ادکارہ میرا کو شادی سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ۔

اداکارہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمن نے میرا کو شادی سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ادکارہ میرا کی شادی کی باتیں گردش کر رہی ہیں اور فیملی عدالت کے فیصلے تک ادکارہ کو شادی سے روکا جائے، عتیق الرحمن کی درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادکارہ میرا درخواست گزار کی بیوی ہے اور اسے کسی قیمت پر نہیں چھوڑنا چاہتا، درخواست گزار نے استدعا کر رکھی تھی کہ ادکارہ میرا کو تکذیب نکاح کے کیس کے فیصلے تک روکنے کا حکم دیا جائے تا ہم عتیق الرحمن نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لیتے ہوئے استدعا کی کہ امریکہ میں مصروفیت کی بنا پر عدالت حاضر نہیں ہو سکیں گے اور اگر فیملی کورٹ کا فیصلہ درخواست گزار کے خلاف آیا تو پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

Fariha Taj

0 comments: