لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دیسی خاتون نے اپنے شوہر کو گوری کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر اس نے جو کیا، اس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص برطانوی شہر ولنگبورو کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہے۔ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو ساتھ لیا اور ولنگبورو سے 150میل دور ’ڈوور‘ کے ساحل پرچھٹیاں منانے چلا گیا جہاں انہوں نے پریمیئر ان نامی ہوٹل میں کمرہ لے رکھا تھا جبکہ ایسے میں اس کی بیوی گھر میں اس کے دو بچوں کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔ تاہم اس کی بیوی کو شک تھا کہ اس کے شوہر کے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں۔
جب وہ بہانہ کرکے کئی دن کے لیے گھر سے گیا تو بیوی نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اس کا سراغ لگانا شروع کر دیا اور بالآخر وہ بھی ڈیڑھ سو میل سفر کرکے ان دونوں کے پیچھے ”ڈوور“ پہنچ گئیں۔ وہاں انہوں نے پریمیئر ان کے منیجر کو شوہر کا نام بتایا تو اس نے بتا دیا کہ یہ شخص ایک لڑکی کے ساتھ یہاں ٹھہرا ہوا ہے اوروہ اس وقت باہر ساحل کی طرف گئے ہوئے ہیں۔ ماں بیٹی وہاں سے سیدھی ساحل پر گئیں جہاں یہ دونوں انہیں مل گئے۔خاتون نے پہلے تو اپنے شوہر کو سخت لعن طعن کی اور پھر اسے کہا کہ ”اب رہو اسی لڑکی کے ساتھ۔“ یہ کہہ کر وہ اپنی ماں کے ساتھ واپس آ گئی۔
0 comments: