لاہور(یواین پی) بالی ووڈاداکارعمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ الیسا خان کو دہلی کی سڑکوں پر سوتے ہوئے دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیسا خان کو ان کی والدہ اور بھائی نے گھر سے نکال دیا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ نے ان کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز بنالی تھیں جس پر وہ انہیں دھمکاتا تھا یہاں تک کہ اس نے ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ بھی کر دی تھی ۔تاہم ممبئی پولیس کے ایکشن کے بعد ویڈیو کو ہٹوادیا گیا لیکن اداکارہ کو کسمپرسی کی حالت میں بے گھر ہوکر دہلی کی سڑکوں پر رہنا پڑا۔واضح رہے کہ الیسا خان کا تعلق وزیر غازی الدین کے خاندان سے ہے جنہوں نے ہی غازی آباد کو آباد کیا تھا جبکہ الیسا ،عمران ہاشمی کی فلم ’’آئینہ‘‘ میں رومانوی کردار ادا کر چکی ہیں۔
0 comments: