قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں 8 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس واقعے کے ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو ایک دوسرا اہلکار بار بار سیدھی فائرنگ سے منع کر رہا تھا ۔
تفصیلات کت مطابق کمسن زینب کے اغوا، زیادتی اور قتل کے خلاف سارا شہر سراپا احتجاج ہے۔زینب کے قتل پر مشتعل مظاہرین نے فیروز پور روڈ پر ڈی سی آفس کا گیٹ توڑ کر گھسنے کی کوشش کی جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنی کی بجائے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کررہا ہے۔جب کہ اسی کے ساتھ موجود ایک پولیس اہلکار ساتھیوں کو مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کرنے سے روک رہا ہے۔پولیس اہلکار پنجابی میں ساتھیوں کو سیدھی فائرنگ کرنے سے روکتے ہوئے چیخ کر کہتا ہے کہ اوپر کرو، سیدھی فائرنگ مت کرو۔
0 comments: