واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کی نجی زندگی کے متعلق مصنف مائیکل وولف کی چشم کشا کتاب آج مارکیٹ میں آ رہی ہے تاہم اس کے منظرعام پر آنے والے کچھ اقتباسات نے پہلے ہی دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کتاب کا ایک نیا اقتباس سامنے آیا ہے جس میں مائیکل وولف نے بتایا ہے کہ ”ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا باہمی تعلق انتہائی سردمہری پر مبنی ہے۔ وہ جب ٹرمپ ٹاور میں اکٹھے رہتے تھے، تب بھی کئی کئی دن تک ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھتے تھے۔حقیقت تو یہ ہے کہ میلانیا کو کئی کئی روز تک یہ بھی معلوم نہیں ہوتا تھا کہ ان کا شوہر کہاں ہے اور وہ اس بات کی کوئی خاص پروا بھی نہیں کرتی تھیں۔ ڈونلڈٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ صرف اس لیے رہتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔ وہ اکثر اپنی محفلوں میں میلانیا کے حسن کی تعریف بھی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ”یہ میری ’ٹرافی وائف‘ ہے۔“
’’ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں دوستوں کی بیویوں کے ساتھ سونا ہی زندگی کا مزہ ہے اس لیے وہ دوستوں کی بیگمات کو اپنے پاس بلا کر کہتے ہیں کہ۔۔۔‘‘ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ امریکی صدر دنیا کو منہ دکھانے کے لائق نہ رہے
مائیکل وولف نے لکھا ہے کہ ”ڈونلڈٹرمپ کے امریکہ میں کئی گھر ہیں اور وہ ایک سے دوسرے گھر میں اس طرح جاتے ہیں جیسے کوئی آدمی اپنے گھر کے کمروں میں چکر لگاتا ہے۔ایسے میں میلانیا کو ان کی موجودگی کی جگہ کے متعلق کبھی معلوم نہیں ہوتا تھا۔ میلانیہ کو ٹرمپ کے کاروبار کے متعلق بھی کچھ خاص معلوم نہیں اور وہ اس میں جعلی دلچسپی کا اظہار کرتی ہیں۔“ وولف کے مطابق ڈونلڈٹرمپ اپنی اہلیہ سے ہی نہیں، اپنے 12سالہ بیٹے بیرن سے بھی بہت دور رہتے ہیں اور اس کے متعلق بھی کچھ زیادہ نہیں جانتے۔“ ڈونلڈٹرمپ نے اس کتاب کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے اور کتاب کے مصنف کا وائٹ ہاﺅس میں داخلہ بند کر دیا ہے۔
0 comments: