اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ نوازشریف کوفرش پر سلایا جارہاہے لیکن ان کا حوصلہ بلند ہے ، نوازشریف اور مریم نواز کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے ۔کھانے کیلئے خراب قیمہ دیا گیا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ میں نے میاں نوازشریف سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی ہے ۔ نوازشریف کو ناکافی سہولیات دی جارہی ہے ۔ ان کو نیچے فرش پرسلایا جارہاہے ۔ مریم نواز کو بھی ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ان کو کھانا وہی دیا جا رہا ہے جو وہاں ہوتا ہے ایک دن قیمہ دیا گیا جو خراب تھا اور باہر سے کھانا لانے کی اجازت نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے مریم نواز کو بہتر سہولیات دینے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے کہا مجھے کوئی ضرورت نہیں لیکن اگر بہتر سہولیات ان کا حق ہیں تو ان کو دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور مریم نواز کو دیکھ ہمیں خوشی ہوئی کہ ان کا جذبہ بلند ہے اوران سے ملاقات کرکے ہم کو حوصلہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور جیل کے ڈاکٹرہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔
0 comments: