حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں غصہ دلانے سے ہم میدان چھوڑ جائیں گے،عمران خان آپ کوالیکشن میں گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔عمران خان کو سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ہالاناکہ میںکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یا اللہ عمران خان کوبینائی عطافرما،انہیں سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے،خان صاحب25 جولائی کے بعد بہت پریشان ہو ں گے،عمران خان جیسی زبان لیڈر نہیں بولتے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے خاطر لاڈلے کی زبان کو روکنا ہو ،الیکشن کمیشن ،عبوری حکمرانواں کو چاہئےے کہ وہ لاڈلے کی زبان کو تالے لگائیں اورانہیں بتایا جائے کہ آپ کے ہم وطن گری ہوئی زبان پسند نہیں کرتے،سیاسی پارٹیوں کوالیکشن کمیشن،عبوری حکومتوں کومطمئن کرناہوگا۔
0 comments: