Wednesday, July 25, 2018

ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کےلئے پولنگ شروع,سکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کےلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 270 جبکہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کےلئے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی کی 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں پر مختلف وجوہات کی بنا پر انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 سے پیپلز پارٹی کے میرشبیر بجارانی الیکشن سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146 ہے، حق رائے دہی کےلئے ملک بھر میں 85 ہزار 252 پولنگ سٹیشنز جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار 132 پولنگ بوتھ قائم کئے گے ہیں۔

ضرور پڑھیں:حنیف عباسی کو سزا، دراصل جج نے فیصلہ رات 11 بجے تک کیوں روکے رکھا ؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
جس میں سے 17 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے۔ انتخابات کےلئے مجموعی طور پر 21 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں، قومی اسمبلی کےلئے سبزجبکہ صوبائی اسمبلی کےلئے سفید بیلٹ پیپراستعمال ہوگا، ملکی تاریخ میں پہلی بار بیلٹ پیپرز میں سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس مرتبہ پہلی بار تعلیمی اداروں کے علاوہ دوسرے اداروں سے بھی ملازمین کو انتخابی ڈیوٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ سے 6 ہزار سے زائد اساتذہ کو الیکشن ٹریننگ کرائی گئی ہے۔

Fariha Taj

0 comments: