مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو پھر عوامی سیلاب کو نہیں روک سکوں گا۔
ملتان سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کان کھول کر سن لیں کہ ووٹرز کو روکا تو پورا پاکستان ہو گا اور صوبائی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جیلیں اور ہتھکڑیاں برداشت کی ہیں، عوامی سیلاب کے آگے میں گولی کھاؤں گا لیکن آپ کا ووٹ محفوظ کروں گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے جیسے انہوں نے ملک سے دشمنی کی ہے، دوسری جانب فریال تالپور اور آصف زرداری کو کہا گیا کہ الیکشن کے بعد دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کے خلاف رات 12 بجے کے قریب فیصلہ دیا گیا، الیکشن کمیشن نے ان کے حلقے میں انتخابات ملتوی کر کے اچھا کیا لیکن سب کو الیکشن کے بعد کی تاریخ مل گئی اور حنیف عباسی کو جکڑ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو پتہ چل گیا تھا کہ حنیف عباسی 70 ہزار سے شکست دے گا اس لیے انہیں عدالت کا سہارا لینا پڑ گیا۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ووٹ کی پرچی سے نواز شریف، مریم نواز اور حنیف عباسی کو جیل سے نکالیں گے۔
شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الزام خان نے پشاور میٹرو پر 40 ارب روپے برباد کر دیے لیکن ملتان کی میٹروبس آپ کے لیے تحفہ ہے۔
0 comments: