سرتاج عزیز آج بھارت جارہے ہیں
نئی دہلی -ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آج سے بھارت میں شروع ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں امن و ترقی کے حوالے سے مشاورت کیلئے ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس آج سے بھارت میں شروع ہو رہی ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز شرکت کریں گے۔
افغانستان میں ترقی، امن و استحکام سے متعلق دو روزہ کانفرنس بھارت کے صوبہ پنجاب کے شہر امرتسر میں ہوگی۔ ہفتے اور اتوار کے روز ہونے والے کانفرنس میں پاکستان سمیت خطے کے ممالک کے وزرا خارجہ ،وفود اور نمائندگان شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔کانفرنس میں خطے کے 14 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی کل امرتسر پہنچیں گے ، کانفرنس میں موجود وفود کے شرکاء کل خطاب کریں گے۔
0 comments: