Monday, December 5, 2016

The Prime Minister Nawaz Sharif met with Army Chief

وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف سے اہم ترین ملاقات
اسلام آباد -وزیراعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی صورتحال ،دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں، آپریشن ضرب عضب اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی 

Fariha Taj

0 comments: