Monday, April 24, 2017

وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کے متعلق بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کے متعلق بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد -وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزارت پٹرولیم کے حکام کی جانب سے بجلی کے پیداواری یونٹس کو تیل و گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کو خصوصی طور پر بلا کر بجلی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ لی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کے ہپیداواری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا۔ کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی شرکت کی :-

Fariha Taj

0 comments: