Saturday, May 13, 2017

بھارت میں 26 پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہوا؟ پریشان کن خبر آگئی

نئی دہلی -بھارتی شہر ممبئی میں مقیم خاتون سمیت26پاکستانی اچانک لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔واقعہ کا پتہ اس وقت چلا جب سیکیورٹی اداروں نے سی فارم کی بنیاد پر ان افراد کا کھوج لگانے کی کوشش کی۔
”ہندوستان ٹائمز “ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں پچھلے دس سال سے دکان چلانے والے پاکستانی سمیت 26افراد لاپتہ ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس ان پاکستانیوں کی تلاش کیلئے سرگرم ہے مگر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں سے کسی نے بھی اپنی قیام گاہوں کے بارے درست معلومات فراہم نہیں کیں اور پاکستان میں داخلے کے وقت پاکستانیوں کیلئے ضروری سی فارم بھرتے وقت یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس سے ملنے آئے ہیں۔ تاہم اس واقعے کا پتہ اس وقت چلا جب سیکیورٹی اداروں نے سی فارم کی بنیاد پر انکا کھوج لگانے کی کوشش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے سی فارم کی بنیاد پر فراہم کردہ اطلاعات پر جب ان افراد کا کھوج لگانے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ وہ بتائے ہوئے مقام پر موجود ہی نہیں ہیں۔ مہاراشٹرا کے انسداد دہشتگردی سکواڈ نے ان افراد کی تلاش کیلئے ممبئی کے ہوٹلز اور گھروں کی تلاشی کیلئے ایک ٹیم بھی روانہ کر دی ہے

Fariha Taj

0 comments: