Friday, June 23, 2017

دنیا کی نمبر ون اداکارہ کا خطاب کسے مل رہا ہے ؟ حیران کن انکشاف

ممبئی۔ "جنگلی بلی" کے نام سے مشہور ہونے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کامیابیوں کی نئی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں ۔پہلے بالی ووڈ میں نمبر ون اور اب دنیا کی "ٹا پ موسٹ ایکٹریس" ہونے کاخطاب انہیں دیا جا رہا ہے ۔اسی کو تو کہتے ہیں کامیابیاں قدم چوم رہی ہیں۔
"ہالی ووڈ رپورٹر" کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق پریانکاچوپڑا ہالی ووڈ اداکارائوں اور اداکاروں سے آگے نکل گئی ہیں۔سروے میں پریانکا کے علاوہ ڈوانے جانسن ،جانی ڈیپ،ون ڈیزل ، گیل گیڈت اور دیگر پرسنلٹیز بھی شامل تھیں لیکن کامیابی کا ہما پریانکا کے سر پر بیٹھا۔ ایسے میں فیس بک ہو یا ٹوئٹر ،انسٹاگرام ہو،یوٹیوب ہو یاگوگل پلس ہر جگہ پریانکا چوپڑا کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا۔:۔

Fariha Taj

0 comments: