وہاڑی ( آن لائن )وہاڑی میں دو افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعات کے مطابق سی بلاک گلی نمبر 1کی رہائشی بی بی نے بتایا کہ شہباز بلال اور عابد کار پر اس کے گھر آئے اور کہا کہ اس کے بھائی آصف مجید سکنہ گڑھار موڑ کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اس کی حالت تشویش ناک ہے ان کے ساتھ چلو وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ انکے ساتھ کار میں بیٹھ گئی۔ ملزمان اسے اسلحہ کے زور پر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں شہباز نے پسٹل سے جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔ الزام علیہان اسے کہروڑ پکا لے گئے جہاں شہباز نے اسلحہ کے زور پر اس سے زنائ بالجبر کیا اور کمرے میں بند کیے رکھا جبکہ عابد باہر پہرہ دیتا رہا۔
خاتون نے بتایاکہ شہباز نے اسے قید رکھ کر کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا موقع ملنے پر بھاگ کر آگئی ہوں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی
0 comments: