Tuesday, July 4, 2017

شکار پورقبائلی تصادم،جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

شکارپور کے کچے کے علاقے میں گزشتہ روز کی کشیدگی میں جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی ہے ،17افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔
علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ، لیکن اب تک تصادم میں ہونے والی ہلاکتوں کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہے۔
خان پورکے کچے کے علاقے میں گزشتہ روز جتوئی قبیلےکےدو گروپوں میں تصادم میں مزید2 افراددم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی ہے ۔
علاقے میں آج بھی صورتحال کشیدہ ہے ،پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کرکے دونوں گروپ کے20 افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: