آپ یہی خبر سننا چاہتے ہیں ناں، اگر ایسا ہے تو بڑی معذرت کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ آپ کو مایوسی کا سامنا ہوگا- جولوگ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں شائد اندازہ نہیں کہ نواز شریف چٹان کی طرح مضبوطی سے اپنی جگہ کھڑا ہے- یہ عوام کا منتخب وہ وزیر اعظم ہے جسے تین دفعہ عوام نے سر آنکھوں پر بٹھا کر وزیر اعظم بنایا- پی ٹی آئی کے انصافئے چونکہ تین چار سال پہلے سیاست میں منہ مارنے آئے ہیں اس لیے ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آئے گی کہ وزیر اعظم ملک پر حکومت کرتا ہے، استعفے کی باتوں پر عمل نہیں کرتا- لے سکتے ہو تو لے کے دکھائو نواز شریف سے استعفیٰ- تم کون ہوتے ہو کروڑوں عوام کے منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والے- سر سے پائوں تک کرپشن میں لتھڑے عمران خان کو ولی اللہ بنا کر پیش کرنے والو! نواز شریف کل بھی وزیر اعظم تھا، آئندہ بھی ہوگا اور تمہارے سینوں پر مونگ دلتا رہے گا- تمہارا نشانہ نواز شریف ہوگا لیکن نواز شریف کا نشانہ تم نہیں ہو، تم نواز شریف کی دشمنی کے بھی اہل نہیں-جے آئی ٹی کے ممبران بھی گھر بیٹھے سوچ رہے ہوں گے کہ کل خدا کے حضور اپنے جھوٹ کا کیا جواب دیں گے- یہ ممبران اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کے اشارے پر کیا کچھ کیا ہے- نہ یہ لندن گئے ، نہ پاناما ، نہ قطری سے ملے۔تو پھر یہ جے آئی ٹی پاکستان میں ہی رہ کر کونسی تحقیقات کرتی رہی؟ دوستو! مقصد صرف نواز شریف خاندان کو رسوا کرنا تھا - یہ کریڈٹ پی ٹی آئی بلاوجہ اپنے کھاتے میں ڈال رہی ہے، اصل داد ان کو دیں جنہوں نے پی ٹی آئی کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھ کر اس کام پر لگایا ہوا ہے-نواز شریف ڈٹے رہنا، استعفیٰ نہیں دینا، یہ لوگ کبھی دھرنوں کی شکل میں، کبھی پارلیمنٹ پر حملوں کی شکل میں اور کبھی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے کر ہر طرح سے تمہیں ڈرا کر استعفیٰ لینے کی کوشش کرچکے ہیں لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی۔۔۔۔۔اب بھی یہی ہوگا۔۔۔۔۔لکھ لومیرے انصافیو۔۔۔۔یہ جملہ تمہیں ساری زندگی سننے کو نہیں ملنے والا کہ "نواز شریف نے استعفیٰ دے دیا
Friday, July 14, 2017
Fariha Taj rashida rasheed
Related Posts:
Fire incident at home, 3 killed at least disabled child گھر میں آگ کا اندوہناک واقعہ، 3 معذور بچے جھلس کر جاں بحق سیالکوٹ - سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں… Read More
New military summary sent to PM نئی فوجی قیادت کی سمری وزیراعظم کو ارسال اسلام آباد -سیکریٹری وزارت دفاع کی جانب سے نئی عسکری قی… Read More
Prime Minister Sharif? Astonishing statement released راحیل شریف نگران وزیراعظم؟ حیران کن بیان منظرعام پر اسلام آباد -سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور… Read More
Big shock Aleem Khan, went hand in NA-125 علیم خان کو بڑا جھٹکا، این اے 125 میں ہاتھ ہوگیا اسلام آباد -تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ن… Read More
The Prime Minister Nawaz Sharif met with Army Chief وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف سے اہم ترین ملاقات اسلام آباد -وزیراعظم نواز شریف سے چیف آف آرم… Read More
Bilawal Bhutto Zardari announced his candidacy in the National Assembly بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان اسلام آباد -پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئ… Read More
PTI leader Fawad Chaudhry Rashid big blow پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا شیخ رشید کو بڑا دھچکا اسلام آباد -پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافوا… Read More
Balochistan was saved from destruction, seized a large cache of weapons بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کوہلو -لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں… Read More
0 comments: