Friday, July 28, 2017

اگلی دفعہ بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم ہوں گے: سابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگلی دفعہ بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف تین دفعہ منتخب شدہ وزیر اعظم ہیں اور چوتھی بار بھی وہی وزیر اعظم ہوں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو تا حیات نا اہل قرار دیا ہے، اور اس نا اہلی کے بعد نواز شریف الیکشن بھی نہیں لڑ سکیں گے اور اگر الیکشن نہیں لڑیں گے تو وزیر اعظم کیسے بنیں گے؟۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد کابینہ بھی خود بخود ہی تحلیل ہو گئی ، خواہ اس کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے اس لیے مریم اورنگزیب بھی سابق وزیر مملکت ہوگئی ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: