Wednesday, August 16, 2017

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 14شہداکو نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟موجودہ نظام کو لپیٹنے کی ذمہ داری نواز شریف پر ہو گی:شیخ رشید

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ رشید کا پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 14شہداکا نوٹس کیوں نہیں لگایا گیا؟ہمارے غریب لوگ ان کی طرز حکمرانی کی وجہ سے اپنے بچے اور گردے بیچنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں ہر بات پر نوٹس لیا جاتا ہے مگر ماڈل ٹاﺅن کے 14 شہدا کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟نواز شریف کے طرز حکمرانی کی وجہ سے ہمارے غریب لوگ اپنے بچے اور گردے بیچنے پر مجبور ہیں۔موجودہ نظام کو نواز شریف سے خطرہ ہے۔
تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کا لیاقت باغ پاور شو ناکام، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں شدید اختلافات ناکامی کی وجہ بنی:انگریزی اخبار کا دعویٰشیخ رشید کا نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کس منہ سے نظر ثانی کی اپیل کر رہے ہیں؟نواز شریف مجھے کہتے تھے کہ تم اسمبلی میں نہیں رہو گے،نواز شریف نے دس سال ضیا ءکی گود میں گزارے جبکہ یہ نظام نواز شریف کی وجہ سے خطرے میں ہے اور اگر نظام کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہو ں گے۔
اعجازالحق کو حرفی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ان کے ساتھ بیٹھے ہیں اور یہ آپ کے باپ کے بارے اتنی غلط باتیں کر رہے ہیںآپ کو تو چاہیے تھا کہ آپ ان سے علیحدگی کا اعلان کر دیتے۔
الیکشن کمیشن کارروائی کررہا ہے ،ہائی کورٹ نے نوازشریف کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواست نمٹا دی
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک کے ساتھ ہیں مگر چور بازاری نہیں چلنے دیں گے،ہماری معیشت تباہ کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب یہ دونوں بھائی حدیبیہ کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

Fariha Taj

0 comments: