Wednesday, August 16, 2017

غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 7 ستمبر تک آخری مہلت دے دی

الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں سماعت روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرتے ہوئے 7ستمبر تک پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے پارٹی فنڈنگ سے متعلق تمام تفصیلات بھی طلب کرلیں۔پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کی تھی۔تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں 5 رکنی کمیشن نے کی ۔الیکشن کمیشن نے نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات دینے کی یہ آخری مہلت ہے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے فنڈز کی تفصیلات مانگ رکھی تھیں لیکن پی ٹی آئی نے2سال سے الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھاکہ پی ٹی آئی والے تفصیلات دینے کے بجائے ہر بار نئی درخواست لے کر آ جاتے ہیں ، پی ٹی آئی تفصیلات دےدے تو معلوم ہو جائےگا ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی یا نہیں، ہر کچھ دن گزرنے پرنئی درخواست دے کرتفصیلات سے بچنےکی کوشش کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست کی تھی کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،الیکشن کمیشن کارروائی روک دے۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں فریق ہے جہاں پی ٹی آئی نے جواب داخل کرادیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا آپ الیکشن کمیشن کوکارروائی سےروکنےکی استدعاسپریم کورٹ میں کردیتےتوبہترہوتا،جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں تو سپریم کورٹ میں درخواست دے دی جائے گی۔

Fariha Taj

0 comments: