اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت ہمیشہ سے ہی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے انتہائی شرمناک ہتھکنڈے اپناتا آیاہے تاہم پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارت نے ایک اور انتہائی شرمناک ہتھکنڈا پناتے ہوئے پاکستان کے محکمہ دفاع سمیت دیگر اہم ترین محکموں کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیاہے جسے پاکستانی ماہرین بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر جہاں پوری قوم جشن آزادی کی تقاریب منعقد کر رہی ہے وہیں بھارتی ہیکرزنے پاکستان کے مختلف سرکاری محکموں کی ویب سائٹس ہیک کر کے انڈین پرچم لگا دئیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے مختلف محکموں کے ویب سائٹس ہیک کر کے 15اگست یوم آزادی کی عبارات تحریر کردی ہیں، ہیکرز کی جانب سے محکمہ دفاع،قانون اورماحولیاتی تبدیلی کی ویب سائٹس ہیک کرکے بھارتی پرچم اوربھارتی فوج کی تصاویرویب سائٹس پرلگادیں۔دیگر ہیک ہونے والی ویب سائٹس میں فوڈ سیکورٹی، آئی ٹی، وزارت دفاعی پیداوار، وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی، وزارت ریلوے، وزرات پانی وبجلی، وزارت مذہبی امور اور سیفران کی ویب سائٹس شامل ہیں۔پاکستان کے آئی ٹی ماہرین کے مطابق اکثر ویب سائٹس کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ویب سائٹس کی بحالی کے لئے کام جاری ہے، تجریہ کاروں نے بھارت کی اس حرکت کو شرمناک قرار دیا ہے۔

0 comments: