Saturday, August 12, 2017

نواز شریف کی تقریر کو لوگوں نے نعرہ لگا کر روک دیا، کیا نعرہ تھا؟ نواز شریف بھی حیران رہ گئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ پر شاہدرہ کے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا، زندہ دلان لاہور شاہدرہ سے داتا دربار تک پھیلے ہوئے ہیں جبکہ مرکزی شاہراہ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ، نواز شریف نے شاہدرہ پہنچنے پر کارکنان سے مختصر خطاب کیا جہاں شہریوں کے مجمعے نے بیک زبان ہو کر ”میاں صاحب آئی لو یو“ کا نعرہ بلند کردیا ، سابق وزیر اعظم نعرہ سنتے ہیں ایک لمحے کو خاموش ہوگئے۔
نواز شریف مشن جی ٹی روڈ کی اختتامی منزل کی جانب رواں دواں ہیں، ان کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ انہوں نے شاہدرہ کے مقام پر کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر پانامہ کا مقدمہ کیا گیا مگر پانامہ سے شروع ہونے والا کیس اقامہ پر اختتام پذیر ہوگیا، اس دوران ان کے استقبال کے لئے آئے ہوئے زندہ دلان لاہور نے میاں صاحب آئی لوو یو کا نعرہ بلند کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ شروع سے میرے ساتھ ہے یہ نعرہ میرا کل سرمایہ ہے

0 comments:

Google+ Badge

Contact Form

Name

Email *

Message *

Popular Posts