Saturday, August 19, 2017

نواز شریف نے ضیا الحق کی گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا: خورشید شاہ

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جنرل ضیاالحق کی گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا ہے۔میاں صاحب نے ملک میں جھوٹی سیاست کی بنیاد ڈالی، کسان مزدور اور غریب عوام اس پاکستان میں ترس رہے ہیں۔

ریحام خان نے تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ میں 1ارب پودے لگانے کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ شہید بی بی نے کہا تھا کہ میرا جینا اور مرنا غریب عوام کے ساتھ ہوگا اور آج اسی ماں کا بیٹا غریب عوام کے ساتھ ہے۔ پیپلز پارٹی کی سیاست سچ کی سیاست پر مبنی ہے، سچ کی روشنی اندھیرے کو بھی اجالا کر دیتی ہے، ہماری سیاست وزیراعظم بننے کے لئے نہیں ہے بلکہ ہم عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف !آپ نے ضیا الحق کے گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا اور جھوٹی سیاست کی بنیاد ڈالی، کسان مزدور اور غریب عوام اس پاکستان میں ترس رہے ہیں، ہماری سیاست پاکستان میں برابری کی سیاست ہے، بھٹو نے کہا تھا میری طاقت غریب عوام ہے۔

Fariha Taj

0 comments: