Sunday, September 10, 2017

کیا عامر خان نے پاکستانی ماڈل سے شادی کرلی؟

ابو ظہبی -پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور پاکستانی ماڈل گرل علیزے گبول کے معاشقے کے چرچے ان دنوں زبان زدِ عام ہیں، دونوں ہی اس وقت ابو ظہبی میں موجود ہیں۔پہلے مبینہ طور پر ان کی ایک انتہائی شرمناک ویڈیو دبئی سے منظر عام پر آئی اور اب ان کی ابو ظہبی سے ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں نے شادی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب باکسر عامر خان کی ایک بھورے بالوں والی خاتون کے ساتھ دبئی کے ایک نائٹ کلب سے شرمناک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ چونکہ علیزے گبول کے بال بھی بھورے ہیں اس لیے برطانوی میڈیا عامر خان کی ساتھی خاتون کو علیزے سے ہی قیاس کر رہا ہے۔ ہفتے کے روز دونوں ہی ابو ظہبی میں پائے گئے جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام پر الگ الگ اپنی تصاویر شیئر کیں۔
پہلے عامر خان نے ہفتہ کے روز ابو ظہبی کی شیخ زید مسجد سے اپنی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے یہاں نماز پڑھی ہے۔ انہوں نے لکھا ” ابو ظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں نماز ادا کی ہے، ہم سب کو نماز ضرور ادا کرنی چاہیے“۔

Fariha Taj

0 comments: