Friday, September 15, 2017

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان نئے رشتے میں بندھنے کے لیے تیار

فہد مصطفی جو اے آر وائی چینل پر جیتو پاکستان کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے اور اب فلم 'نامعلوم افراد2 ' کے ریلیز ہونے کے بعد شائقین کے دل میں گھر کر گئے ہیں اب ماہرہ خان کے بھائی کہلائیں گے جو کہ ماہرہ خان کی طرف سے حالیہ ٹویٹ سے ظاہر ہے جس میں انہوں نے لکھا: فہد بھائی اب مجھے فلم میں آپ کی بہنا کا رول کرنا پڑے گا۔ شعیب منصور کی نئی فلم 'ورنہ' کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے یہ ٹویٹ کیا ۔اس سے قبل فہد مصطفی نے اس فلم پر ماہرہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوبصورت انداز میں ان الفاظ کا انتخاب کیا:باجی، میں آپ کے لیے دعا گو ہوں اور اس موقع کے انتظار میں ہوں۔اسی ٹویٹ کے جواب میں ماہرہ نے انہیں ٹویٹ لکھا تھا ۔ فہد نے اس پر بھی شکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ'چلو کچھ تو کریں گے ساتھ میں'۔ٹویٹس پر ہونے والے مکالمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں پاکستانی ایکٹرز ایک دوسرے کے کام سے بہت متاثر اور معترف ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: