کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور رپورٹر پال میککلین کو مگرمچھ نے ہلاک کر دیا۔
مودی حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے 3برس ہوگئے ،ملک کی معیشت مسلسل نیچے گئی ہے : آر ایس ایس
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی صحافی اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا گیا تھا۔ 25 سالہ پال میککلین ایک دریا کے کنارے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور کھینچ کر پانی کے اندر لے گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی برطانوی صحافی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ سری لنکن پولیس کے مطابق مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد ہوئی ۔واضح رہے کہ صحافی پال مککلین آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے اور انہوں نے 2015 میں وہاں سے فرانسیسی زبان کے مضمون میں گریجویشن کیا تھا۔ آنجہانی صحافی ان دنوں مشہور اخبار فنانشل ٹائمز کے ساتھ منسلک تھے۔ دوسری جانب اخبار نے پال مککلین کی حادثاتی موت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

0 comments: