Saturday, September 9, 2017

فلم ’’ڈر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان سے اتناناراض تھا کہ غصے میں اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے: سنی دیول کا انکشاف

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول نے کہا ہے کہ فلم ’’ڈر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ شاہ رخ خان سے اتنے زیادہ ناراض تھے کہ اس کا غصہ انہوں نے خود پر نکالا اور اپنے کپڑے تک پھاڑڈالے۔

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے فلم ساز بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
بھارتی میڈیاکے مطابق سنی دیول کا ایک انٹرویو کے دوران ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہناتھا کہ 1993میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم ’’ڈر‘‘ کرتے وقت انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ فلم میں ہیرو کے بجائے ولن کو زیادہ اہمیت دی جائے گی ،جب فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو انہیں محسوس ہوا کہ ان سے زیادہ شاہ رخ خان کا کرداراہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم سائن کرتے وقت ان سے جھوٹ کہا گیا تھا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار نبھارہے ہیں دراصل مرکزی کردار تو شاہ رخ خان کا تھا۔مجھے اپنے کردار کو لے کر ایک دن اتنا غصہ آیا کہ میں نے اتنی زور سے اپنا ہاتھ اپنی جینز کی جیب میں ڈالا کہ میری جینز پھٹ گئی لیکن پھر بھی میرا غصہ کم نہیں ہوا۔یہی نہیں فلم ’’ڈر‘‘ کے بعد سنی دیول نے پھر کبھی بھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کیا۔واضح رہے کہ سنی دیول طویل عرصے بعد فلم ’’پوسٹربوائز‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں اور اس فلم میں ان کے چھوٹے بھائی بوبی دیول اور اداکار شریس تلپڑے بھی اہم کردار نبھارہے ہیں ۔

Fariha Taj

0 comments: