Friday, September 15, 2017

مردوں کی نسبت خواتین کو زیادہ محنت کرتے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے:امیتابھ بچن

ممبئی ( آن لائن ) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلموں کے سیٹ پر مردوں کی نسبت خواتین کو زیادہ محنت کرتے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔

فرانس : عدالت نے والدین کو بچے کا نام اپنی پسند سے رکھنے سے روک دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ انہیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب سیٹ پر بہت سی خواتین کو کام کرتے دیکھتے ہیں جو مردوں کی نسبت زیادہ محنت کرتی ہیں ،جس کا ہمارے دور میں تصور نہیں کیا جاتا تھا۔واضح رہے کہ اداکار ان دنوں فلم’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کی ہدایات وجے کرشنا اچاریا نے دی ہیں اور اس فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ عامر خان ،کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ یہ فلم آئندہ سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Fariha Taj

0 comments: