Sunday, September 17, 2017

”اس کے منہ پر کالا کپڑا ڈالا گیا اور۔۔۔۔۔“ مریم نواز کھل بول پڑیں، سب سے سنگین ترین الزام لگا دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ان سب قوتوں کو ناکامی ہوئی ہے جنہوں نے نواز شریف کے گردبہت خطرناک طریقے سے گھیرا ڈالا ہوا تھا ، آپ لوگوں نے نہ صرف اس فیصلے کو رد کیا جو نواز شریف کے خلاف آیا بلکہ اس فیصلے کے خود ساختہ ترجمانوں کو بھی رد کیا، آج اس فیصلے پر بھی فیصلہ سنا دیا ہے۔آج عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ تمھارا فیصلہ جو بھی ہو ہمارا وزیر اعظم نواز شریف ہی ہے۔

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر، چوتھی واری فیر شیر: مریم نواز
لاہور کے حلقہ این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماءمسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کے60ہزار ووٹ 60لاکھ ووٹوں کے برابر ہیں کیوں کہ آپ نے ان تمام سازشوں کو رد کیا جنہوں نے نواز شریف کو ہرانے کی کوشش کی۔ہمارے یوسی چیرمین امجد نذیر بٹ جن کی نیک نامی کی گواہی حلقے کے سارے لوگ دیتے ہیں ان کے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر راتوں رات ان کے گھر سے اٹھایا گیا اور تاحال ان کی خبر نہیں ہے۔ان تمام لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی گئی جنہوں نے حلقے میں مسلم لیگ(ن) کی جیت کے لئے کردار ادا کرنا تھا۔ تمام لوگوں کو نامعلوم نمبروں سے فون کئے گئے اور کہا گیا کہ کل آپ نے اگر مسلم لیگ(ن) کی جیت کے لئے کردار ادا کیا تو آپ کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔جب مجھے ان حالات کی خبر ملی تو میں نے ہر یوسی چیرمین کو ٹیلی فون کئے اور ان سے گفتگو کی سب نے مجھے کہا کہ ہماری بیٹی، ہماری بہن یہ لوگ کچھ بھی نہیں کر سکتے ، ہم نے اس سے بڑے بڑے وقت دیکھے ہوئے ہیں ، ہم نے آمروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کی ہیں تو یہ لوگ کیا چیز ہیں۔ آج طرح طرح کے طریقوں سے ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی ، لیکن جسے اللہ نہ روکنا چاہے تو کس میں ہمت ہے کہ وہ اسے روک سکے۔

Fariha Taj

0 comments: