Saturday, September 23, 2017

بے وفائی اور شادی سے انکار پر لڑکی نے نوجوان کو گیسٹ ہاؤس میں بلا کر ایسے خوفناک انتقام کا نشانہ بنا ڈالا کہ تفصیلات جان کر ہر کوئی کانپ اٹھے گا

ملیالم (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک نوجوان لڑکی نے محبت میں دھوکہ دینے اور شادی سے انکار کرنے پر اپنے ’’ بے وفامحبوب‘‘ کو سبق سکھاتے ہوئے اس کے جسم کا ’’سب سے نازک اور انتہائی حساس حصہ ‘‘ ہی تیز دھار خنجر سے کاٹ ڈالا ،لڑکے کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ’’بے رحم حسینہ ‘‘ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید پڑھیں:گرمیت رام رحیم کے بعد بھارت کے ایک اور انتہائی بڑے گرو’فلاری بابا ‘کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا وہ کیا کھاتاہے جس کے باعث اس کا نام یہ پڑا ؟ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ گرمیت کو بھی بھول جائیں گے

بھارتی نجی ٹی وی ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق کیرالہ کے ضلع ملا پورم میں کے ایک مقامی نوجوان ارشد کی سیما نامی لڑکی سے گذشتہ کچھ عرصہ سے’’ پیار کہانی‘‘ اور دو طرفہ محبت پروان چڑھ رہی تھی ،لیکن کچھ دنوں سے ارشد نے سیما کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا ،سیما ارشد کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر تشویش میں مبتلا ہو گئی ،جب اس نے ارشد کی حرکات اور روزانہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کی تو اسے پتا چلا کہ ارشد کا ایک دوسری لڑکی سے نہ صرف چکر چل رہا ہے بلکہ اس نے 6 ماہ قبل اس سے شادی کر لی ہے اور اسی وجہ سے وہ اسے مسلسل نظر انداز کر رہا ہے ۔سیما کا ارشد سے فون پر اس بارے میں کئی مرتبہ جھگڑا بھی ہوا لیکن ارشد ہر مرتبہ اسے ٹالتا رہا اور کسی دوسری لڑکی سے محبت اور شادی سے بھی انکار کرتا رہا ،جس پر سیما نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ارشد سے ملاقات کا پلان بنایااور ’’ٹی پور‘‘ کے علاقے میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں اسے ملنے کے لئے بلایا اور خود اپنے پرس میں ایک تیز دھار خنجر رکھ کر کمرے میں اس کے آنے سے پہلے ہی پہنچ گئی ۔جب ارشد وہاں پہنچا تو ان دونوں کے درمیان بات ہلکی پھلکی نوک جھونک کے بعد ارشد کے سیما سے شادی سے واضح انکار کے بعد انتہائی تلخ رخ اختیار کر گئی جس پر طیش میں آ کر سیما نے اچانک ارشد پر حملہ کرتے ہوئے اس کے ’’عضو خاص‘‘ کو خنجر کا سخت وار کرتے ہوئے کاٹ ڈالا اور وہاں سے فرار ہو رہی تھی کہ اس کے کپڑوں پر خون دیکھ کر گیسٹ ہاؤس کے مالک نے اسے روکتے ہوئے پولیس بلالی  ،جب کمرے میں دیکھا تو  ارشد  خون میں لت پت بے ہوش پڑا تھا کے جس  پر گیسٹ ہاؤس کے ملازمین نے اسے فوری کوزی کوڈ کے نجی ہسپتال پہنچایا جہاں زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے جبکہ مقامی پولیس نے سیما کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: