Monday, October 9, 2017

بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت میں جھوٹ بولنے والے باپ پر10ہزار روپے جرمانہ عائد

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے بچوں کی حوالگی کیس میں عدالت میںجھوٹ بولنے والے باپ پر 10ہزارروپے جرمانے عائد کردیا ۔

سعودی عرب میں خاتون کیخلاف پابندی ختم ہونے سے قبل گاڑی چلانے پر مقدمہ درج

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں نواں کوٹ کے رہائشی مولوی صفدر نے اپنے دو بیٹوں حسن اور سید کے حصول کے لئے حبس بے جا کی درخواست دائر کی۔عدالت نے بیلف کی وساطت سے دونوں لڑکوں کو عدالت میں طلب کیا ، عدالت میں باپ مولوی صفدر نے بچوں سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن بچوں نے باپ سے بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا جب وہ چھوٹے تھے تو ان کا باپ انہیں ملانہیں، بچوں کے بات کرنے سے انکار پر باپ نے عدالت میں کہا یہ دونوں بچے اس کے بیٹے نہیں ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حبس بے جا کی درخواست میں جن بچوں کا ذکر کیا ہے یہ دونوں اس کے سامنے کھڑے ہیں وہ ان کو اپنے بچے تسلیم نہیں کررہے ؟۔عدالت نے درخواست گزارکوڈانٹ پلائی تو اس نے عدالت کو بتایا یہ ہی اس کے بچے ہیں جس پرعدالت نے نارضی کااظہار کرتے ہوئے اسے عدالت میں جھوٹ بولنے پر 10ہزارروپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔


Fariha Taj

0 comments: