Monday, October 16, 2017

سعودی عرب میں خواتین ملازمین کے لئے نئے ضوابط مرتب کر لیے

ریاض(این این آئی ) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے خواتین ملازمین کیلئے نئے ضوابط مرتب کیے گئے ۔رات کی شفٹ میں کام کرنیوالی خواتین کی تعداد کم از کم3 ہونا لازمی قرار اور انہیں اضافی الاؤنس بھی دینے کی ہدایت۔

احتجاج کرنیوالے کالج اساتذہ کےخلاف محکمانہ کارروائی کرینگے:مشتاق غنی
سعودی اخبار کے مطابق وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے ادارے جہاں رات کی شفٹ میں کام ہوتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ شفٹوں کی تفصیل اور کام کی نوعیت سے وزارت محنت کو مطلع کریں اور اس کی باقاعدہ اجازت حاصل کریں جبکہ رات کی شفٹوں میں کام کرنے والی خواتین کو اضافی الاؤنس دیا جائے ۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ غیر آباد مقام پر قائم ادارے رات کی شفٹوں میں خواتین کارکنوں کو متعین نہیں کر سکیں گے ،ایسی خواتین جو 2 شفٹوں میں کام کرتی ہیں انہیں دوسری شفٹ کیلئے اضافی ٹرانسپورٹ الاؤنس فراہم کیاجائے یا انہیں مناسب ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے جبکہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد کم از کم 3یا اس سے زیادہ ہو، مقررہ تعداد سے کم خواتین کو رات کی شفٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہی نہیں رات کی شفٹ میں کام کرنے والی خواتین کو مناسب ماحول فراہم کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھیں،خواتین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈ ز فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

Fariha Taj

0 comments: