Thursday, October 19, 2017

نوازشریف وطن واپس کب آئیں گے،اسپیکرنےبتادیا

لاہور: اسپیکرایازصادق نےکہاہےکہ پاکستان میں جمہوریت دوسرے ممالک کی طرح مستحکم نہیں ہوئی،نوازشریف اہلیہ کی طبعیت ٹھیک ہونےپرواپس وطن آئیں گے۔
لاہورمیں پنجاب اسمبلی کےباہربات کرتےہوئے اسپیکرایازصادق نےکہاکہ عدلیہ کااحترام سب پر لازم ہے،عدلیہ پرکسی نےتنقید نہیں کی۔
ایازصادق نےکہاکہ جمہوریت مخالف عناصراداروں میں تصادم کرانا چاہتے ہیں،میری خواہش نہیں ہوگی کہ عوامی نمائندے کو گرفتارکیا جائے۔
اسپیکرنےبتایاکہ کسی کی گرفتاری کےلیےصرف اسپیکر کو اطلاع دیناہوتی ہے۔ ایاز صادق نے مزیدکہاکہ ادارےآپس میں نہ لڑیں اوراپنےدائرہ اختیارمیں رہیں۔

Fariha Taj

0 comments: