لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی پر کرپشن کے ثبوت دینے والا ٹھیکدار نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے، ٹھیکدار پر دو موٹرسائیکل سوار نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی۔
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت دینے والا ٹھیکدار انور زمان جاں بحق ہوگیا ہے، انور زمان نے عائشہ گلالئی کے خلاف نیب میں درخواست دے رکھی تھی جبکہ اس کے حوالے سے ثبوت بھی متعلقہ حکام کو دے دئیے تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق انور زمان پر نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کی وجہ سے ٹھیکدار موقع پر دم توڑ گیا ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاد مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

0 comments: