Monday, October 9, 2017

پسند کی شادی کرنے کا وہ مجرب وظیفہ جسے پڑھتے ہی لڑکے اور لڑکی کے والدین جھٹ پٹ راضی ہوجائیں گے

پیر ابو نعمان رضوی سیفی 
پسند کی شادی اسلام میں ممنوع نہیں لیکن پسند کی شادی کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں نے جو رواج اپنا رکھا ہے،یہ خاندانوں کو جوڑنے کی بجائے فساد پر آمادہ کرتا ہے۔وہ شرم و حیا چھوڑ کرگھر والوں کی عزت تار تار کرکے اور غیر اسلامی اطوار اپناکربے حیائی کا لبادہ اوڑھ کر پسند کی شادی پر بضد ہوتے ہیں ،یہ غیر مناسب ہے ۔مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ جو نوجوان پسند کی شادی کے معنی کو غلط معنی پہنا کر شادیاں کرتے ہیں انکی شادیاں اکثر ناکام ہوتی ہےں ۔اللہ نے جب مردو زن کو پسند کی اجازت کا حلال طریقہ بتایا ہے تو اس راہ کو اختیار کرکے شادی کرلی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔جو لوگ پسند کی شادی کرنا چاہتے اور انکے والدین نہیں مان رہے تو وہ اپنے لئے اللہ سے دعا کریں اور یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں اللہ انکی مراد پوری فرمائیں گے۔
یا ودودیا لطیف بحق یا مجیب روزانہ گیارہ سو بار اوّل آخر درود خضری سات بار پڑھ کر خلوص نیت سے پسند کی شادی کے لئے دعا کریں توانشا اللہ یہ رشتہ انکے حق میں بہتر ہوگا تو مراد پوری ہوگی۔ 
۔۔۔۔

Fariha Taj

0 comments: