Wednesday, October 25, 2017

پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے ،جس کو بھی ٹیم میں چانس دیا اس نے پرفارم کیا:سرفراز احمد

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کپتان قومی ٹیم سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے ،ٹیم مینجمنٹ نے جس کھلاڑی کو چانس دیا اس نے اپنی پرفارمنس سے اپنے انتخاب کو درست قرار دیا،اب تو ہمیں ٹیم منتخب کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے کہ کس کو کھیلنے کا موقع دیں اور کسے باہر بٹھائیں۔

ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کاکہنا تھاکل سری لنکاکے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احمد شہزاد اننگ کاآغاز کریں گے ،ان پر پوری ٹیم مینجمنٹ کو اعتماد ہے ۔جیت کی صورت میں ٹیم کااعتماد بڑھ جاتا ہے ،جیت کر  آگے بڑھتے رہے تو ٹیم کا مورال ہائی ہی رہے گا۔سری لنکاکو ایک روزہ میچز میں شکست دے چکے اب یہ ماضی کا حصہ بن چکا ،کل کے میچ میں نئی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Fariha Taj

0 comments: