Saturday, October 14, 2017

عینک والا جن کی ’’بل بتوڑی‘‘ چل بسیں

لاہور: بچوں کی معروف ڈرامہ سیریل ’’ڈرامہ عینک والاجن ‘‘ کا ہردلعزیزکرداربل بتوڑی نبھانے والی اداکارہ نصرت آراء انتقال کر گئیں۔
نصرت آراء طویل عرصے سے علیل تھیں اور انہیں ایک سال قبل فالج کا اٹیک بھی ہوا تھا۔ نصرت آراء کو سانس لینے میں دشواری کے باعث جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ چل بسیں۔
نصرت آراء نے متعدد ٹی وی ڈراموں اوراسٹیج پراداکاری کے جوہردکھائے مگراصل پہچان انہیں بچوں کے ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن‘‘ سے ملی جو اپنے وقت میں مقبولیت کی انتہا کو چھوتا تھا۔
نصرت آراء زندگی کے آخری ایام مالی تنگدستی کا شکار تھیں، ان کے پاس رہنے کے لیے گھر تک نہیں تھا۔ اداکارہ نے مالی مدد کیلئے حکومت سے میڈیا کے ذریعے اپیل بھی کی تھی کہ وہ داتا دربار پرلمگر کا کھانا کھاتی ہیں۔ ان کی مدد کی جائے۔
نصرت آراء کی اپیل کے بعد متعدد مخیرحضرات نے ان کی مدد کی مگرزندگی نے انہیں مزید مہلت نہ دی۔ سماء

Fariha Taj

0 comments: