لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے واہگہ بارڈ کے لیے ڈبل ڈیکر بس چلانے کا اعلان کردیا، واہگہ بارڈر تک چلائی جانے والی پہلی ڈبل ڈیکر بس 9 دسمبر کو واہگہ جائے گی اور واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لئے جانے والے اس بس سروس سے سفر کر سکیں گے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی بس سروس ابتدائی طور پر ایک ڈبل ڈیکر بس سے شروع کی جائے گی ۔بس روزانہ اڑھائی بجے قذافی اسٹیڈیم ٹرمینل سے روانہ ہو گی اور بس واہگہ بارڈر سے شام ساڑھے 6 بجے واپس ٹرمینل پہنچے گی۔ڈبل ڈیکر بس مین بلیوارڈ، جیل روڈ، لاہور کینال، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی واہگہ بارڈر پہنچے گی۔محکمہ سیاحت پنجاب کے جنرل منیجر ٹوارزم اسجد غنی طاہر کا کہنا ہے کہ لاہور کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے شروع کی جانے والی بس سروس عوام میں بہت مقبول ہوئی ہے اور اسی کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے واہگہ کے لئے سروس شروع کی گئی ہے۔ محکمہ سیاست مستقبل قریب میں قصور کے لئے بھی ایک بس سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ڈبل ڈیکر بس میں 60 مسافروں کی گنجائش موجود ہے جبکہ مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے بسوں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
0 comments: