ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر دلعزیز پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران دمہ کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہیں میچ کے دوران ہی دمے کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے اور پھر دوائیاں لینے کے بعد کھیلنے کیلئے واپس آئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔دوشیزہ کیساتھ تصاویر سامنے آنے پر ہر کوئی اس لڑکے کا مذاق اڑانے لگا، مگر پھر کچھ ایسی تصاویر اور تفصیلات منظرعام پر آ گئیں کہ تنقید کرنے والے ’غم‘ کے مارے ’بے ہوش‘ ہو گئے
شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کومیلا وکٹورینز اور سلہت سکسرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران حسن علی کو ماسک پہنے دیکھا گیا تو سب ہی حیرت میں مبتلا ہو گئے اور سمجھا کہ شائد کہ سموگ کی وجہ سے انہوں نے ماسک پہن رکھا ہے مگر پاکستانیوں کی تشویش دور نہ ہوئی جس میں حقیقت سامنے آنے کے بعد اور بھی اضافہ ہو گیا۔
کومیلا وکٹورینز ٹیم منیجر نویون نے انکشاف کیا کہ ”حسن علی کو میچ کے دوران اچانک دمے کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ کچھ دیر کیلئے میدان سے باہر آ گئے اور دوائیاں لینے کے بعد واپس گراﺅنڈ میں چلے گئے۔“
واضح رہے کہ ماسک پر ان دنوں خاصی گرما گرم بحث جاری ہے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان دہلی میں کھیلے گئے حالیہ ٹیسٹ میچ کے دوران سموگ کے باعث سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی ماسک پہن کر میچ میں شرکت کی اور بعض ذرائع کے مطابق کچھ کھلاڑیوں تو میدان میں قے بھی کرتے رہے۔
0 comments: