Monday, December 18, 2017

”جن کی تصویر تم نے لگا ئی ہے رونا ان کی قسمت میں لکھا ہے، بیوی کو ہٹانے سے بھی کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ۔۔۔“ریحام خان کی ٹویٹر پر ایک صارف کے ساتھ ایسی گفتگو کہ اگر جہانگیر ترین پڑھ لیں تو سکتے میں آ جائیں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جہانگیر خان ترین کے نا اہلی کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان خاصی سرگرم دکھائی دے رہی ہیں ،انہوں نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ اپنی نانو کے گھر گئیں اوروہاں پر ان سے گندم کٹوائی گئی جس کی وجہ سے ان کے بازو میں درد ہوگیا اور وہ درد کی شدت سے دو دن تک روتی رہیں ،
ان کے اس جواب میں ایک ٹائیگر میدان میں آگیا اور اس نے ریحام خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”صرف دو دن ؟ جھوٹا رونا تو آپ کے مقدر میں لکھ دیا گیا،اب ریحام خان بھی چپ نہ رہ سکیں اور پی ٹی آئی کے نوجوان کو جس نے اپنی پروفائل پیکچر جہانگیر خان ترین کی لگائی ہوئی تھی ، ریحام نے اسی تصویر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیٹا ! جن کی تصویر آپ نے لگائی ہے رونا تو ان کے نصیب میں لکھ چکا ہے۔۔۔ بیوی کو ہٹانے سے بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکے، آہ لگتی ہے بے گناہ کی۔

Fariha Taj

0 comments: