Monday, December 18, 2017

اداکار اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی کی تیاریاں

لاہور: معروف ٹی وی اداکار اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
ایکسپریس کے مطابق ٹی وی اداکار اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی ماہ رواں کے آخری ہفتے کراچی میں نہایت دھوم دھام سے ہوگی۔ جس کے دعوت نامے بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ شادی میں شوبز سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد مدعو کی جارہی ہے۔
اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی دونوں کی پسند اور ان کے گھر والوں کی رضا مندی سے ہورہی ہے۔ چند ماہ پہلے دونوں کی منگنی کی تقریب رازداری سے منعقد کی گئی تھی تاہم شادی دھوم دھام سے کی جائے گی۔
واضح ریے کہ اسد صدیقی اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں جو بہت سے ڈراموں کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا چکے ہیں جب کہ زارا نور عباس اداکارہ اسما عباس کی بیٹی اور بشری انصاری کی بھانجی ہیں۔ انہوں نے اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے۔

Fariha Taj

0 comments: