Monday, December 18, 2017

”میں سینما میں فلم دیکھ رہی تھی کہ اچانک پیچھے سے ایک شخص آیا اور اس نے۔۔۔“ اداکارہ سونم کپور نے ایسا شرمناک واقعہ سنا دیا کہ سب کو دکھی کردیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات آئے روز رونما ہوتے ہیں، وہاں عام عورت سے لے کر اہم خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، اکثرخواتین بدنامی کے ڈر سے ان واقعات پر خاموشی اختیار کرلیتی ہیں لیکن بعض خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو نہ صرف بیان کرتی ہیں بلکہ انہیں ہراساں کرنے والے مردوں کو سزا بھی دلواتی ہیں، بھارت میں خواتین اداکاراﺅں کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، جن میں مشہور اداکارہ کنگنا رناوت ، ریکھا ، ٹونکل کھنا اور سونم کپور بھی شامل ہیں، اداکارہ سونم کپور نے حال ہی میں خود کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ میں جب 13سال کی تھی، تب میں اپنے دوستوں کے ہمراہ سینما گھر میں فلم دیکھنے گئی ، اس دوران ایک شخص میرے پیچھے آکر پیٹھ گیا اور میرے جسم کو چھونے لگا، میں نے ہلنا شروع کردیا اور اپنے بھاگنے کی کوشش کرنی لگی ، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا اور میں نے اسی وقت زور زور سے چلانا شروع کردیا ۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس کے بارے میں آج سے پہلے کبھی بات نہیں کی ، میں وہیں پر بیٹھ گئی اور فلم دیکھنا شروع کردی کیوں کہ میرا خیال تھا کہ میں نے کچھ غلط کردیا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: