Wednesday, December 27, 2017

ویرات کوہلی سے پہلے انوشکا شرما کے کس معروف ترین شخص سے تعلقات تھے؟ سابقہ بوائے فرینڈ کا نام جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے جشن اور تقریبات تاحال جاری ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ انوشکا شرما کے ویرات کوہلی سے پہلے کس سے تعلقات تھے اور ان کے بوائے فرینڈ کا نام کیا تھا؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ 
انڈیا ٹوڈے کے مطابق کوہلی سے قبل انوشکا شرما کے رنویرسنگھ سے تعلقات تھے تاہم رنویر سنگھ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ہمیشہ انوشکا شرما محتاط رہیں ، دونوں شوبز سٹار کے درمیان تعلقات کا آغاز 2010ءمیں بینڈ باجابارات کے سیٹ سے ہوا جورنویر سنگھ کی پہلی فلم بھی تھی ، انوشکا شرما اور کوہلی کی کیمسٹری کی وجہ سے فلم نے لوگوں کے دل جیت لیے تھے ، ایک سین میں وہ اس قدرآپ کو متاثرکرتے ہیں کہ آپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے لیکن اگلے ہی سین میں آپ کیلئے آنسوروکنا مشکل ہوجائیں۔انوشکا اور رنویر کرن جوہر کے شومیں بھی اکٹھے شریک ہوئے اور باہمی تعلقات سے انکار کے باوجود یہ واضح تھا کہ وہ خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں ، یہاں تک کہ دونوں کے درمیان نامناسب لطیفوں کا بھی تبادلہ ہوااور انوشکا نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ ” آپ کو معلوم ہے کہ میں اس کے ساتھ ڈیٹ پر نہیں جاسکتی کیونکہ یہ ایک شریر لڑکا ہے“۔

Fariha Taj

0 comments: